Thursday, April 25, 2024

سندھ میں 20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائینگے: نثار کھوڑو

سندھ میں 20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائینگے: نثار کھوڑو
June 4, 2015
حیدرآباد(92نیوز)سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، کوشش کریں گے کہ خیبرپختونخوا کی مثال سندھ  میں نہ دہرائی جائے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی قانون ایسا بنایا ہے کہ کسی بھی جماعت نے اسے عدالت میں چیلنج نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پہلی مرتبہ جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران خیبرپختونخوا جیسے حالات رونماء نہ ہوں۔ انقلاب کی بات کرنے والوں کے صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں 8 سے 10 اموات ہوئیں اور تبدیلی کی بات کرنے والوں نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے تیار ہیں  تو پھر یہ مطالبہ بھی آسکتا ہے کہ ان کی صوبائی حکومت پر کسی کو اعتبار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مطالبہ تھا کہ بلاول بھٹو پاکستان آکر یہاں کی سیاست میں حصہ لیں، انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ فی الحال اپنے عہدے پر موجود ہیں، گورنر کا استعفی ان کا ذاتی اور وفاق کا معاملہ ہے۔