Saturday, April 20, 2024

سندھ میں 18 سال سے کم عمر 282 بچے سنگین جرائم میں ملوث نکلے

سندھ میں 18 سال سے کم عمر 282 بچے سنگین جرائم میں ملوث نکلے
November 23, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ میں جرائم کی وارداتوں کا خوفناک پہلو سامنے آگیا ۔ 18 سال سے کم عمر 282 بچے سنگین جرائم میں ملوث نکلے ۔ اغوا،قتل،زنا،ڈکیتی کی وارداتوں کے الزام میں جیلوں میں قید ہیں ۔
سندھ اسمبلی کو تحریری طور پربتایا گیا ہے کہ 15 سال کی عمر کے 26 ، 17 سال کے 111 قیدی مختلف جیلوں میں ہیں ۔ سنگین جرائم میں ملوث 74 قیدیوں کی عمریں 16 سال تک ہیں ۔
سندھ میں 72 بچوں پر قتل،61 پر چوری کے کیسز درج ہیں ۔ 22 بچے منشیات کے استعمال اور فروخت پر جیل میں ہیں
ڈکیتی کے الزام میں 36 ، ناجائز اسلحہ کیسز میں 3 اور زنا کے مقدمات میں چار کم عمر بچے گرفتار ہیں ۔دس قیدیوں کو سزا ہوچکی اور جو ملزم سے مجرم بن گئے ہیں ۔
کراچی تا کشمور وادی مہران میں جرائم کی وارداتیں اور ان میں بچوں کا ملوث ہونا سماج کے لیے خوفناک اور مستقبل کے لیے بڑے خطرے کی گھنٹی ہے ۔