Friday, May 10, 2024

سندھ میں 15سو ڈاکٹر گھوسٹ نکلے ،40 کو شوکاز نوٹس جاری

سندھ میں 15سو ڈاکٹر گھوسٹ نکلے ،40 کو شوکاز نوٹس جاری
April 25, 2019

کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں صحت کے شعبے میں گھوسٹ  ڈاکٹروں کا راج جاری ، پندرہ سو ڈاکٹر گھوسٹ نکلے، سندھ حکومت  نے محکمہ صحت کے 40 گھوسٹ ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری  کردیئے، گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والے ڈاکٹروں کو فارغ کیا جائے گا۔

سندھ کی سرکار مین  گھوسٹ اساتذہ کے بعد گھوسٹ ڈاکٹرز کا بھی انکشاف ہو گیا ، سندھ حکومت نے 40 گھوسٹ ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرفی کے شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ۔

چینل 92 نیوز کو حاصل دستاویزات کے مطابق سندھ میں 1500 سے زائد گھوسٹ ڈاکٹر ہیں  جن میں گریڈ 17، 18، 19 اور 20 کے ڈاکٹرز بھی شامل ہیں  ،جبکہ ملازمت سے برطرفی کا فائنل نوٹس جاری ہونے کے باوجود کارروائی نہیں ہوئی ۔

گھوسٹ ڈاکٹرز تھر، میرپورخاص، عمرکوٹ، حیدرآباد، سکھر، شکارپور اور لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں میں تعینات تھے ۔