Sunday, September 8, 2024

سندھ میں  15 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا

سندھ میں  15 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا
March 23, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں کورونا  وائرس  کے کیسز میں مزید اضافہ تعداد 333 ہوگئی  ، وزیر اعلیٰ سندھ کے اعلان کے بعد صوبے میں 15 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا ، محکمہ داخلہ سندھ نے بھی وبائی امراض ایکٹ کےتحت 15روز کےلیےپابندیاں عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ سندھ  میں کورونا  کے وار جاری  ہیں ، اتوار کے روز مزید 40 سے زائدکیسز  رپورٹ ہوگئے تعداد 330 سے تجاوز کرگئی۔  کراچی میں وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 120 سے اور سکھر میں دوسو سے زائد ہے ۔ کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ کے  اعلان کے بعد  رات 12 بارہ بجتے ہی صوبے میں15 روز  کیلئے مکمل  لاک ڈاؤن کا  آغاز بھی ہوگیا  ،جبکہ محکمہ داخلہ سندھ نے بھی وبائی امراض ایکٹ کےتحت 15روز کےلیےپابندیاں عائد کردیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کسی بھی نجی سرکاری ادارے میں سماجی مذہبی سیاسی تقریب اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے شہریوں کےلیےہر طرح کا سفر اور جمع  ہوناممنوع قراردے دیا گیاہے،نماز جنازہ میں صرف  قریبی رشتے دار شریک ہوسکیں گے۔ پورٹ  پر کام کرنے والوں  اور میڈیا نمائندگان کو لاک ڈاؤن سے  استثنی ہوگا ،جبکہ وبائی امراض ایکٹ کےتحت لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور قید ہوگی۔ سندھ حکومت نے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کی نگرانی  میں سینٹرل کنٹرول سیل  بھی قائم کردیا جس میں 35 افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں سینٹرل سیل  کورونا وائرس سے متعلق  آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز  کے سیلز اور دیگر تمام متعلقہ  افسران سے رابطے میں رہےگا ۔