Friday, April 19, 2024

سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل

سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل
December 19, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی۔ رپورٹ میں انور مجید اور اے جی مجید کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپر کے نام بھی رپورٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ حسین لوائی سمیت 35 بینکرز، سندھ حکومت کے 30 سے زائد افسران کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ جعلی اکاونٹس میں رقم جمع کرانے والے 20 ٹھیکیداروں کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل کی گئیں ہیں۔ رپورٹ میں اومنی گروپ کو اربوں روپے کے مالی فائدے پہنچانے کا تفصیل سے ذکر کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اومنی گروپ کو فائدہ پہنچانے کے لئے سندھ حکومت نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ اربوں روپے کی سرکاری شوگوملز کو کوڑیوں کے مول فروخت کیا گیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ  میں سندھ حکومت کے متعدد افسران کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔