Monday, September 16, 2024

سندھ ، میٹرک امتحانات کے دوران نقل مافیا نے پنجے گاڑ لئے

سندھ ، میٹرک امتحانات کے دوران نقل مافیا نے پنجے گاڑ لئے
March 28, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ میں میٹرک امتحانات کے دوران نقل مافیا نے پنجے گاڑ لئے ، جدید دور میں نقل کے بھی نت نئے طریقے ایجاد کر لئے گئے۔ وٹس ایپ گروپ بنا کر حل شدہ جوابات فراہم کئے جانے لگے ، گروپس میں بھارتی نمبرز بھی شامل ہیں۔

میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے  ،  تمام تعلیمی بورڈز کے حل شدہ جوابات وٹس ایپ گروپوں میں دستیاب   ہیں ،  پرچہ شروع ہوتے ہی جواب بھی منٹوں میں آگئے  ، وٹس اپ پر سب سے زیادہ گروپس لاڑکانہ اور سکھر بورڈز کے ہیں ۔

کراچی میں چیئرمین میٹرک بورڈ مختلف سینٹرز کے دورے پر نکلے  اور چار طالبعلم نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔۔

ویجیلنس کمیٹی نے امتحانی کاپیاں اور پَھرے قبضے میں لے لئے ۔پروفیسر ڈاکٹرسعید الدین کہتے ہیں بوٹی مافیا کیخلاف ہر ممکن اقدامات کئے ہیں ۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا موبائل فون کا استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔