Thursday, April 25, 2024

سندھ منی لانڈنگ کیس، انور مجید اور اے جی مجید کی اڈیالہ جیل اور پمز اسپتال منتقلی منظور

سندھ منی لانڈنگ کیس، انور مجید اور اے جی مجید کی اڈیالہ جیل اور پمز اسپتال منتقلی منظور
November 26, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ منی لانڈنگ کیس میں سندھ حکومت نے انور مجید اور اے جی مجید کی اڈیالہ جیل اور پمز اسپتال منتقلی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے انور مجید اور اے جی مجید کی منتقلی کی سمری پر دستخط کر دئیے۔ محکمہ داسخلہ سندھ نے انور مجید اور اے جی مجید کی منتقلی کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی تھی ۔ سمری سپریم کورٹ کی ہدایت پر بھیجی گئی تھی۔ انور مجید اور اے جی مجید کو آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اڈیالہ اور پمز اسپتال  منتقل کیا جا سکتا ہے۔