Thursday, March 28, 2024

سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کاکانووکیشن سیاسی جلسے میں تبدیل

سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کاکانووکیشن سیاسی جلسے میں تبدیل
November 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کاکانووکیشن سیاسی جلسے میں تبدیل ہو گیا، جیالے وزیر اور مشیر کی درسگاہ میں سیاسی گولہ باری ، آزادی مارچ کا تذکرہ ، وزیر اعظم پر تنقید  سے طلبہ بھی گھن چکر ہو گئے ۔ سندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن ہال سیاسی لعن طعن سے گونج اٹھا، جیالے مشیر نثار کھوڑو کی لفظی گولہ باری نے طلبہ کو پریشان کر دیا ، نثار کھوڑو نے کہا کہ میدان سج چکا، حکومت اکیلی ہے، عمران خان مستعفی ہوجائیں گے۔ وزیر اطلاعات بھی آگے آگے رہے ، درسگاہ میں آزادی مارچ کا تذکرہ ہوا تو  سعید غنی بولے دھرنے والے پرامن ہیں، خان صاحب کی طرح بل جلانے والے نہیں۔ کانووکیشن میں سات طلبا نے گولڈ میڈل اور چھ نے سلور میڈل حاصل کئے، طلباء نے ملک کا نام روشن کرنے کا عزم کیا۔ کانووکیشن میں ایک سو گیارہ پوسٹ گریجویٹ طلباء جبکہ 172 انڈر گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں دی گئیں۔