Saturday, May 11, 2024

سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی و تحریک پاکستان کے رہنما حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کراچی میں قتل

سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی و تحریک پاکستان کے رہنما حسن آفندی کے پوتے  زین آفندی  کراچی میں قتل
January 6, 2021

کراچی ( 92 نیوز) سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی اور تحریک پاکستان کے رہنما حسن آفندی کے پوتے بے دردی سے قتل کر دیے گئے ، زین آفندی کو کراچی میں مزار قائد کے سامنے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا۔

نائنٹی ٹو نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو گھر میں لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ،مبینہ مزاحمت پر زین آفندی کے چہرے پر گولیاں ماری گئیں۔