Tuesday, April 16, 2024

سندھ ماﺅنٹین فلم فیسٹیول شروع‘ تین روز میں 40 فلموں کی نمائش ہو گی

سندھ ماﺅنٹین فلم فیسٹیول شروع‘ تین روز میں 40 فلموں کی نمائش ہو گی
November 26, 2016

کراچی (92نیوز) پہلے سندھ ماونٹین فلم فیسٹیول کا کراچی میں آغاز ہو گیا۔ تین روزہ فلمی میلے میں سندھ کی ثقافت پر مبنی چالیس سے زائدفلموں کی نمائش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پہلے سندھ ماونٹین فلم فیسٹیول کاباقاعدہ آغاز صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصرحسین شاہ نے کراچی میں کر دیا۔ تین روزہ فیسٹیول کے پہلے دن کیرتھر نیشنل پارک پر دستاویزی فلم دکھائی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے کہا کہ فلم فیسٹیول کا مقصد صوبے کی زرخیز ثقافت اور مہمان نوازی کو اجاگر کرنا ہے۔ پہلی بار سندھ کے پہاڑوں پر مبنی فلموں کی نمائش ہو رہی ہے۔ کراچی کے رہنے والے جب فلم فیسٹیول میں سندھ کے بارے میں دستاویزی فلمیں دیکھیں گے تو سندھ گھومنے ضرور جائیں گے۔