Friday, May 17, 2024

سندھ لٹریچر فیسٹیول بھرپور ثقافتی رنگینیوں کے ساتھ جاری

سندھ لٹریچر فیسٹیول بھرپور ثقافتی رنگینیوں کے ساتھ جاری
March 14, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ لٹریچر فیسٹیول بھرپور ثقافتی رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے۔ طلبہ، ادیب، فنکار اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بھرپور شرکت ہوئی۔

چوتھے سندھ لٹریچر فیسٹیول میں طلبہ، ادیب، فنکار  اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ دوسرے دن بھی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔ ادبی میلے میں شرکاء کیلئے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں  جہاں کتابیں پڑھنے والوں کیلئے خاص اہتمام کیا گیا تھا جبکہ سندھ کی ثقافت کے رنگ لباس کی صورت میں سجائے گئے تھے ۔ لٹریچر فیسٹیول میں شریک ہونے والوں نے ادبی میلے کو سراہا ۔ ایونٹ کے شرکاء کیلئے میوزک کے تڑکے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔