Friday, April 26, 2024

سندھ  : عطائی پیرامیڈیکل سٹاف حاملہ خواتین کی موت کا موجب بننے لگا

سندھ  : عطائی پیرامیڈیکل سٹاف حاملہ خواتین کی موت کا موجب بننے لگا
November 21, 2016

 کراچی(92نیوز)ذرائع آمدورفت کی خراب صورتحال اورغیرتربیت یافتہ پیرامیڈیکل اسٹاف سندھ میں حاملہ خواتین کے شرح اموات میں  اضافہ کا سبب بننے لگا ۔  ڈاکٹرزکاکہناہے کہ طبی سہولیات کی عدم موجودگی نے خواتین کی زندگی داوپرلگادی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سندھ میں طبی سہولیات اورذرائع آمدورفت نے خواتین کی زندگی داوپرلگادی ہے ۔معروف گائناکالوجسٹ سرجن ڈاکٹر شیرشاہ کا کہنا ہےکہ دیہی علاقوں سے لائی جانیوالی  حاملہ خواتین کی بڑی تعدادتاخیرسے اسپتال پہنچنے پرہی دم توڑجاتی ہیں۔ بات صرف حاملہ خواتین تک ہی محدودہی نہیں اندرون سندھ سے حادثات کاشکارہونیوالے مریض بھی غیرتربیت یافتہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے رحم وکرم پرہوتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق  پاکستان میں ہرسال ایک لاکھ سے زائد حاملہ خواتین بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے دوران زچگی دم توڑ جاتی ہیں۔۔