Thursday, April 18, 2024

سندھ طاس معاہدہ پاک بھارت پُرامن تعاون کی مثال ہے: امریکا

سندھ طاس معاہدہ پاک بھارت پُرامن تعاون کی مثال ہے: امریکا
January 4, 2017

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن تعاون کی ایک مثال ہے۔ دونوں ملکوں کو مل کر اپنے معاملات کو حل کرنا ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جان کیری کی اسحاق ڈار سے سندھ طاس معاہدے پر بات ہوئی تھی۔

ماضی کی طرح دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ دونوں ملکوں کو تمام معاملات مل کر حل کرنا ہوں گے۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت کے ساتھ مختلف معاملات پر مسلسل رابطے میں ہیں۔ اقتصادی راہداری کے منصوبے میں شمولیت چین اور بھارت کا معاملہ ہے۔ سی پیک میں بھارت کی شمولیت سے متعلق امریکا ابھی کوئی ردعمل نہیں دے سکتا۔