Sunday, September 8, 2024

سندھ : صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج کرنیوالے معذوروں پر پولیس کا وحشیانہ تشدد!!! خاتون سمیت کئی معذور زخمی

سندھ : صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج کرنیوالے معذوروں پر پولیس کا وحشیانہ تشدد!!! خاتون سمیت کئی معذور زخمی
August 10, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ پولیس نے بھی پنجاب پولیس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وحشت کی داستان رقم کر دی۔ معذور افراد نے سندھ اسمبلی کے باہر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تو وی آئی پیزکو تحفظ فراہم کرنےوالی پولیس برا مان گئی اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس اہلکاروں نے انسانیت کےساتھ ساتھ خواتین کا احترام بھی بھلا دیا۔ وحشیانہ انداز میں ہونےوالے لاٹھی چارج میں خاتون سمیت کئی معذور افراد بری طرح زخمی ہو گئے۔ میڈیا پر خبریں چلیں تو وزیرداخلہ سہیل انورسیال بھی خواب غفلت سے بیدار ہوئے اور تشدد میں ملوث اہلکاروں کےخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پولیس کو معذور افراد سمیت حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے کسی بھی فرد پر تشدد کا کوئی اختیار نہیں۔