Thursday, March 28, 2024

سندھ سے گندم کی اسمگلنگ روکنے کیلئے چیف سیکرٹری کا کمشنرز کو خط

سندھ سے گندم کی اسمگلنگ روکنے کیلئے چیف سیکرٹری کا کمشنرز کو خط
July 16, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ سے گندم کی اسمگلنگ روکنے کیلئے چیف سیکرٹری نے کمشنرز کو خط لکھ دیا۔ سندھ سے بلوچستان اور پنجاب گندم اسمگلنگ روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ خط میں لکھا سکھر اور لاڑکانہ کے مقامات پر محکمہ خوراک اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں۔ گندم سے بھرے 70 سے 80 ٹرک روزانہ کی بنیاد پر سندھ سے اسمگل ہو رہےہیں۔ اسمگنگ اسی تیزی سے جاری رہی تو کراچی اور حیدرآباد میں گندم کا سنگین بحران پیدا ہو گا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری ایکشن لیکر گندم کی اسمگلنگ روکیں۔