Thursday, April 25, 2024

سندھ سے پیاز کی فصل مارکیٹ میں آ گئی

سندھ سے پیاز کی فصل مارکیٹ میں آ گئی
December 8, 2017

کراچی (92 نیوز) پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کو سندھ کو پیاز برآمد کرنے کی اجازت مل گئی۔ آج سے پیاز کی برآمد شروع ہو جائے گی۔
سندھ سے پیاز کی فصل مارکیٹ میں آ گئی۔ نئی فصل آنے سے پیاز کی تھوک قیمت بھی 25 سے 30 روپے کلو ہو گئی۔
حکومت نے پیاز کی برآمد پر عائد غیر اعلانیہ پابندی بھی ختم کر دی۔
فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سر پرست اعلیٰ وحید احمد نے کہا کہ پیاز کی برآمد سے ملک ایک کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے۔
پیاز کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا دنیا بھر میں چوتھا نمبر ہے۔ 2016 میں پاکستان میں پیاز کی پیدوار 10 لاکھ 15 ہزار 200 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان میں پیاز کی پیداوار کے تناسب سے سندھ پہلے، بلوچستان دوسرے، پنجاب تیسرے اور خیبر پختونخواہ چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔
سری لنکا، انڈونیشیا، ملائیشیا، خلیجی ریاستوں کے درآمد کنند گان پاکستان پیاز کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
وحید احمد نے کہا کہ پیاز کی اضافی پیداوار ایکسپورٹ ہونے سے کاشتکاروں کو بھی بہتر قیمت ملے گی بصورت دیگر اضافی پیاز ایکسپورٹ نہ ہونے کی صورت اس کا تمام تر فائدہ بھارت کو ہوتا۔