Thursday, March 28, 2024

سندھ سیکریٹریٹ میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا

سندھ سیکریٹریٹ میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا
November 1, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ میں آگ لگنے سے قیمتی سامان اور دستاویزات جل گئیں۔ فائربریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ کے ورکس ڈیپارٹمنٹ میں صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ کمروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے قیمتی سامان اور کئی اہم دستاویزات جل گئیں۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کاعملہ موقع پر پہنچا اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں اربوں روپے کے ٹھیکوں کے معاملات کی انکوائریاں نیب میں چل رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ورکس کے پی ڈبلیو ڈی ونگ کا مکمل رکارڈ جل چکا ہے۔ محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں پہلے بھی آگ لگ چکی ہے۔ فائربریگیڈ حکام فوری طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں کر سکے۔