Tuesday, April 23, 2024

سندھ سمیت ملک بھر میں آج سندھی کلچر ڈے منایا جارہا ہے

سندھ سمیت ملک بھر میں آج سندھی کلچر ڈے منایا جارہا ہے
December 1, 2019
ٹنڈوالہیار (92 نیوز) سندھ بھر میں آج سندھی کلچر ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ہرسوں سندھی ٹوپی اور اجرکوں کی بہار، وادی مہران کے سپوت خوشی سے سرشار ہیں۔ ٹنڈوالہیار پریس کلب میں شاندار انتظامات کیئے گئے ہیں ۔ یہاں ثقافتی ریلیوں کا مرکز بن گیا۔ سندھ کے باسی اجرک اور ٹوپی پہن کر لوک گیتوں پر جھوم اٹھے، کہتے ہیں ثقافتی دن منانا قابل فخر ہے۔ ادھر سیہون شریف کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں اساتذہ اور طلبہ نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر ثقافتی دن منایا۔ اسکول کی تقریب میں شرکاء کا کہنا تھا کہ ثقافتی دن عید سے کم نہیں، ثقافت ہماری مہمان نوازی، امن اور محبت کی علامت ہے۔ کلچر ڈے پر بچے، بڑے ہم آواز ہوکر پروگرامز کرنے میں مگن ہیں۔ تقریبات کا سلسلہ دس دسمبر تک جاری رہے گا۔