Monday, May 6, 2024

سندھ سرکاری تھرکول متاثرین کو ایک لاکھ روپے فی خاندان دیگی

سندھ سرکاری تھرکول متاثرین کو ایک لاکھ روپے فی خاندان دیگی
January 8, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ کابینہ نے تھر کول متاثرین کو ایک لاکھ روپے فی خاندان معاوضہ دینے کی منظوری دیدی، سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کا طریقہ کار کمیٹی طے کرے گی، میئر اور بلدیاتی چیئرمینز کو ہٹانے کا قانون بھی بدلا جائے گا۔ سندھ کابینہ کے طویل اجلاس میں  کئی اہم فیصلوں کی منظوری  دی گئی ، زخمیوں کے لازمی علاج کا مسودہ قانون منظور کیا گیا جب کہ  ہر اسپتال میں دو ایمبولینس ہونا لازم قرار دیا گیا ہے ۔ زخمی کے علاج سے انکار جرم ہوگا، علاج کا خرچ حکومت ادا کرے گی۔ سندھ کابینہ نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کی بھی منظوری دی، مجوزہ ترامیم کے زریعے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد سادہ اکثریت سے کامیاب ہوسکے گی۔ کابینہ نے جامعات سے متعلق کمیٹی کی سربراہی اور سکیورٹی  کمپنیز سے متعلق محکموں کی سفارشات منظور کرلیں، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے علیحدہ محکمے کی منظوری بھی دیدی، تمام محکموں میں گریڈ ایک تا پندرہ پر بھرتیوں کی بھی منظوری، طریقہ کار کمیٹی طے کرے گی۔