Saturday, April 20, 2024

سندھ : سرکاری اسپتال میں پہلی بار سماعت سے محروم بچے کا کامیاب آپریشن

سندھ : سرکاری اسپتال میں پہلی بار سماعت سے محروم بچے کا کامیاب آپریشن
September 22, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری اسپتال میں سماعت سے محروم بچے کی کامیاب سرجری پر بچے کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز بھی خوشی سے نہال ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کو آج بڑا اعزاز حاصل ہو گیا۔ کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں سماعت سے محروم بچے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ کیماڑی کے چار سالہ مفیز کی سرجری میں سول اسپتال اور ڈاو یونیورسٹی کے پروفیسرز نے حصہ لیا۔ تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کامیاب آپریشن پر متاثرہ بچے اور ڈاکٹروں کی خوشی دیدنی تھی۔ surgery sindh1   آپریشن میں شریک ای این ٹی سرجن پروفیسر عمر فاروق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کی کلر امپلانٹ پر نجی اسپتال میں 14 لاکھ روپے خرچہ آتا ہے مگر سرکاری سطح پر یہ پہلی مرتبہ فری کیا گیا۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں میں پروفیسر عمر فاروق، ڈاکٹر آصف حفیظ، ڈاکٹر اقبال، ڈاکٹر یاسر اور ڈاکٹر نجم شامل ہیں۔