Friday, April 26, 2024

سندھ سرکار کی میئر کراچی پر تنقید ، میئر کراچی بھی برس پڑے

سندھ سرکار کی میئر کراچی پر تنقید ، میئر کراچی بھی برس پڑے
August 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ سرکار ایک بار پھر مئیر کراچی وسیم اختر کے نشانے پر  آگئی ، وسیم اختر کا کہنا ہے کہ  عید قرباں پر جن مشکلات میں کام کیا ہم ہی جانتے ہیں اختیارات کی تقسیم در تقسیم سے کراچی کا نظام چلانا مشکل ہے۔ میئر کراچی نے دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاعید قرباں پر  جو مسائل آئے وہ ہم ہی  جانتے ہیں ۔  گزشتہ پانچ برسوں میں سندھ حکومت نے جو کام کیا وہ اس سے خود مطمئن نہیں اب وقت آگیا ہے بلدیاتی نظام میں ترمیم کی جائے۔ مئیر کراچی نے سندھ حکومت کو دعوت دی کے مل کر ساتھ کام کیا جائے، مل کر ہی سسٹم کو بہتر بنایا جاسکے گا کیوں کہ جب تک قوانین بہتر نہیں ہونگے کام بھی نہیں ہو سکےگا  ۔