Saturday, April 27, 2024

سندھ سرکار کا مالی خسارہ 147 ارب سے بھی تجاوز

سندھ سرکار کا مالی خسارہ 147 ارب سے بھی تجاوز
May 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ سرکار کا مالی خسارہ 147 ارب سے بھی تجاوز کر گیا ،  سرکاری ملازمین کو عید کی تنخواہیں دینے میں بھی مشکلات کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اسٹیٹ بینک سے قرض لینے کی سفارش کردی۔ وفاقی حکومت سے رقم نہ مل سکی ، سندھ حکومت نے اپنے اداروں نے بھی کم ٹیکس جمع کیا۔ جس  کے باعث سندھ سرکار مشکل میں آگئی۔ ذرائع کےمطابق ملازمین کو عید کی تنخواہیں دینے کےلئے بھی پیسے نہیں ہیں ، 92 نیوز کوموصول دستاویزات کے مطابق رواں سال کے دوران صوبے بھر سے 23 ارب روپے کم ٹیکس وصول ہوگا۔ سندھ ریونیوبورڈ،  ایکسائز اور بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر ادارے ٹیکس ہدف حاصل نہ کرسکے۔ صوبائی اداروں نے 143ارب روپے ٹیکس جمع کرناتھالیکن صرف 120 ارب روپے ٹیکس جمع  ہوگا۔ بلاواسطہ ٹیکس وصولی میں بھی صوبائی محکموں کے ہدف مکمل نہیں ہورہے ، محکمہ خزانہ کہنا ہےکہ سندھ کووفاق سے 123ارب پچاس کروڑ روپے کم منتقل ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے صوبہ سندھ مالی مشکلات کا شکار ہورہاہے۔