Saturday, April 20, 2024

سندھ سرکار نے کرپشن کے کئی کیسز کی تحقیقات بند کرادیں

سندھ سرکار نے کرپشن کے کئی کیسز کی تحقیقات بند کرادیں
August 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ سرکار نے کرپشن کے کئی کیسز کی تحقیقات بند کرادیں، اینٹی کرپشن چائنہ کٹنگ، جعلسازی، غیرقانونی بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی تحقیقات کررہی تھی۔ سندھ سرکارنےمحکمہ بلدیات کے 20 کرپشن کیس بند کرادیئے ،  92 نیوزکوموصول دستاویزات کے مطا بق چیف سیکرٹری سندھ نے محکمہ بلدیات کے اہم کیسز بند کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ دستاویزات کے مطابق کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شاہد ولی کے خلاف تحقیقات بندکردی گئی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اورنگی ٹاون عبدالعزیز کے خلاف بھی مزید تحقیقات  نہیں کی جائیں گی۔کے ایم سی کے ایس ڈی او سلام شیخ اور سابق میونسپل کمشنر ڈی ایم سی کورنگی طلعت محمود کے خلاف بھی تحقیقات بندکردی گئیں۔ کراچی واٹر بورڈ کے انجینئر انتخاب عالم کیخلاف بھی انکوائری بند کردی گئی ہے۔