Sunday, May 12, 2024

سندھ سرکار نے پارلیمانی سیکرٹریز پر سرکاری وسائل کی بارش کر دی

سندھ سرکار نے پارلیمانی سیکرٹریز پر سرکاری وسائل کی بارش کر دی
January 7, 2021

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے پارلیمانی سیکریٹریز پر سرکاری وسائل کی بارش کردی، لاکھوں روپے کی نئی مراعات دینے کا اعلان کردیا، سندھ پارلیمانی سیکریٹریز ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ تیارکر لیا۔

سیکریٹریز ایکٹ میں ترمیم کےبعد سرکاری مراعات اورالاونسز میں اضافہ کیاجائےگا، پارلیمانی سیکریٹری کو 50ہزار روپے کا خصوصی الاونس دیاجائےگا، انہیں رکن سندھ اسمبلی کےطورپر الگ تنخواہ اورمراعات ملیں گی۔
سرکاری گاڑی ڈرائیور کےساتھ دی جائے گی،دس ہزار روپے کا خصوصی الاونس بھی ملےگا، پارلیمانی سیکریٹری کے لئے اعزازیہ کی رقم 150سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کی جائےگی۔

پارلیمانی سیکریٹری کو گریڈ 21کے مساوی 45ہزار روپے ماہانہ ہاوس رینٹ الاونس بھی ملےگا، سرکاری دورے پر فضائی سفر کا ٹکٹ بھی دیاجائےگا ، پارلیمانی سیکریٹری کے بیرون ملک دورے کی صورت گریڈ 21کے مساوی رقم ملے گی۔سندھ پارلیمانی سیکریٹریز مراعات ایکٹ کا اطلاق اگست 2018سے ہوگا۔

سندھ میں پیپلزپارٹی کے 5ارکان بلدیات،صحت،قانون،آبپاشی،زکوۃ وعشر کے پارلیمانی سیکریٹریز ہیں۔