Sunday, May 19, 2024

سندھ سرکار 1958 کے ویگرینسی ایکٹ پر عملدرآمد کو تیار

سندھ سرکار 1958 کے ویگرینسی ایکٹ پر عملدرآمد کو تیار
November 9, 2018
کراچی (92 نیوز) ساٹھ سال بعد ملکی آئین پر عملدرآمد کا ارادہ کر لیا گیا۔ سندھ سرکار 1958 کے ویگرینسی ایکٹ پر عملدرآمد کو تیار ہو گئی۔ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ گدا گروں کے خلاف کاروائی کیسے ہو، معاملہ کابینہ اجلاس کے ایحنڈے میں شامل کر لیا گیا۔ چلڈرن ویلفیئر ہوم کا تعمیراتی کام بھی اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ گداگری میں استعمال ہونے والے بچوں کو ویلفئیر ہوم میں رکھا جائے گا جہاں تعلیم، سماجی تحفظ، کھانا اور رہائش کی سہولت دی جائے گی۔ بڑے گداگروں کو ویگرینسی ایکٹ کے تحت تین سال جیل کاٹنا ہو گی۔ ادھر چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کو بھی مزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔