Thursday, March 28, 2024

سندھ زیر عتاب کیوں؟ کیا پنجاب میں دہشت گردی ختم ہو گئی: خورشید شاہ

سندھ زیر عتاب کیوں؟ کیا پنجاب میں دہشت گردی ختم ہو گئی: خورشید شاہ
December 13, 2015
سکھر (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صرف ایک صوبہ ہی زیر عتاب کیوں ‘کیا پنجاب میں دہشت گردی ختم ہو گئی۔ ایک ستون کو ہلایا تو پوری عمارت گر جائے گی‘ ادارے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ وزیر داخلہ بھی پندرہ روز حراست میں رہیں تو پاکستان میں ہونے والے تمام جرائم تسلیم کر لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاق اور سندھ حکومت کی لفظی جنگ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ بھی کود پڑے ہیں اور حکومت کے خلاف خوب گرجے برسے ہیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات سے متعلق حکومت سے کوئی جنگ نہیں چھیڑی‘ رینجرز اچھے کام پر مٹی نہ ڈالے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ایک ستون ہلایاتوعمارت گر جائےگی۔ برابری کی بنیادپر ساتھ چلیں گے‘ دباوپرنہیں۔ کرپشن کے خلاف نیاقانون بناناچاہئے‘ وزیر داخلہ پندرہ روز حراست میں رہیں تو پاکستان میں ہونے والے تمام جرائم تسلیم کر لیں گے۔ اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ کیا پنجاب میں دہشت گردی ختم ہو گئی‘ ادارے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ میاں نواز شریف ملک میں رہتے ہی نہیں‘ جب بھی پاکستان کے دورے پر آئیں گے تو ان سے بات کریں گے۔