Monday, September 16, 2024

سندھ رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ، صوبائی حکومت ایک بار پھر شش وپنج کا شکار

سندھ رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ، صوبائی حکومت ایک بار پھر شش وپنج کا شکار
April 15, 2017
کراچی (92نیوز)سندھ رینجرز پھر بے اختیار ہوگئی ہے جبکہ صوبائی حکومت توسیع پر شش و پنج کا شکارہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات کی مدت آج ختم ہوگئی ہے تاہم صوبائی حکومت ابھی تک توسیع دینے میں شش وپنج کا شکارہے ۔رینجرز کے خصوصی اختیارات میں  توسیع کیلئے وزیراعظم کا قلم ابھی تک حرکت میں نہیں آٰیا ہے دوسری طرف محکمہ داخلہ سندھ نے پانچ اپریل کو سمری بھیجی تھی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کو اختیارات میں توسیع نہ ملنے کی صورت میں کراچی آپریشن کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔