Monday, September 16, 2024

سندھ رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیوں کیلئے ہیلی بورن ٹریننگ مکمل

سندھ رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیوں کیلئے ہیلی بورن ٹریننگ مکمل
January 30, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان رینجرز سندھ کے جوانوں نے سخت محنت کے بعد ہیلی بورن ٹریننگ مکمل کرلی۔ جوانوں نے حربی مہارت کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ اس ٹریننگ کی بدولت کراچی آپریشن میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے حربی مہارتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ جوانوں نے انسداد دہشت گردی کی ہیلی بون ٹریننگ مکمل کرلی۔ ہیلی کاپٹرکے ذریعے آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ہیلی کاپٹر سے ہدف کے تعین کے بعد جانباز رسی کی مدد سے اترے اور چھپے دشمنوں کا صفایا کرڈالا۔ جوانوں کو شاباش دینے کے لیے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر خود آئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ کی اعلیٰ تربیت یافتہ فورس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تیزی کے ساتھ آپریشن کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے جو کراچی کے امن اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں اہم کردار کریگی۔ اس سے قبل ڈی جی رینجرز سندھ نے آئی بی اے کے تحت تقریب میں شرکت کی۔ طلباءسے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ سندھ میں جرائم میں کمی ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رینجرز کا کام سکیورٹی فراہم کرنا ہے حکومت کرنا نہیں۔ سیاسی جماعتوں کے رہنمابھی یہ بات مانتے ہے کہ دہشت گرد عناصر ختم ہونے سے ان کی جماعتوں کو فائدہ ہوا۔ دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر داو¿د محسود کو گرفتارکرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد داو¿د محسودپولیس اہلکاروں کے قتل‘ نیشنل ہائی وے‘ قائد آباد‘ ملیر اور اطراف میں پولیس پر بم حملوں میں بھی ملوث ہے۔