Saturday, May 18, 2024

سندھ رینجرز کی سندھ اور بلوچستان بارڈر پر کارروائی، نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام

سندھ رینجرز کی سندھ اور بلوچستان بارڈر پر کارروائی، نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام
January 2, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر سندھ اور بلوچستان بارڈر پر کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

پاکستان سندھ رینجرز کی انٹلیجنس معلومات پر سندھ اور بلوچستان باڈر عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر بڑی کارروائی میں نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق برآمد ہونے والی اشیا میں چھالیہ، چائنہ نمک، گٹکا، آٹو پارٹس، ملک پائوڈر، گیس ہیٹر، کمپیوٹر پارٹس شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ برآمد کی جانی والی اشیاء کی قیمت تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے، برآمد سامان کو قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔