Saturday, April 20, 2024

سندھ رینجرز نے کراچی کی عوام کی مدد کےلئے ہیلپ لائن1101 قائم کردی

سندھ رینجرز نے کراچی کی عوام کی مدد کےلئے ہیلپ لائن1101 قائم کردی
March 19, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)سندھ رینجرز نے کراچی کے عوام کو جرائم  سے  نجات دلانے کے لئے  ہیلپ  لائن   ڈبل ون زیروون  قائم کردی۔ جس پر فون کرنے سے رینجرز کے جوان فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر جرائم پیشہ افراد  کے خلاف ایکشن  کرتے  نظر آئیں گے۔ آپ  کراچی  کے شہری ہیں  اور  آئے  روز کے جرائم سے  پریشان ہیں تو  اب  پریشان ہونا  چھوڑیں اورجینا  سیکھیں کیونکہ سندھ رینجرزآپ کی مدد کو آ گئی ہے۔ آپ سے کوئی بھتہ مانگے یا عطیات کے نام پر جبراً رقم  طلب کرے  تو فوراًفون   اٹھائیں  اور سندھ رینجرز کی ہیلپ لائن 1101پر کال کریں کوئی رقم چھینےیا  پھر کار اور  موٹر سائیکل۔ رینجرز نے شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم ،بینک ڈکیتیوں ،اغوا برائے تاوان ،قتل اور اقدام قتل جیسی کاررائیوں کو ختم کرنے کےلئے رینجرز نے یہ اہم اقدام اٹھایا ہے ۔