Monday, September 16, 2024

سندھ رینجرز نے پی آئی اے ملازمین کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ویڈیو بھی جاری کر دی

سندھ رینجرز نے پی آئی اے ملازمین کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ویڈیو بھی جاری کر دی
February 4, 2016
  کراچی(92نیوز)سندھ رینجرز نے پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران دو ملازمین کے  قتل کے واقعے کی  تحقیقات کا آغاز کر دیا، ایک ویڈیو بھی جاری کردی اورشہریوں سے مشکوک افراد سے متعلق معلومات مانگ لیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں دو فروری کو پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کی  تحقیقات کے لئے  ڈی جی رینجرز  کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔ کمیٹی  نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ایک وڈیو کلپ جاری کی ہے  جس میں مجمعے کے اندر ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے  جس نے  اپنے چہرے  کو کپڑے سے ڈھانپ رکھا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مجمعے میں موجود اس  مشکوک شخص کی شناخت کے حوالے سے عوام رینجرز کیساتھ تعاون کرے اور اس مشکوک شخص کے حوالے کسی کے پاس کوئی معلومات ہو تو فوری طور رینجرز کو دی جائے۔