Saturday, April 20, 2024

سندھ رینجرز نے شہریوں کی سکیورٹی کیلئے موبائل ایپ متعارف کروادی

سندھ رینجرز نے شہریوں کی سکیورٹی کیلئے موبائل ایپ متعارف کروادی
November 8, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ رینجرز نے شہریوں کی سکیورٹی کو سامنے رکھتے ہوئے موبائل فون ایپ تیار کرلی ہے، جس کی مدد سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رینجرز کی مدد حاصل کی جاسکے گی۔ موبائل فون ایپ پہلے مرحلے میں اسپتالوں،اسکولوں، جامعات، کالجز، بینکس اور بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد کو دی جائے گی، جس کا مقصد مؤثر سکیورٹی کیلئے انٹیلیجنس نیٹ ورک کی تشکیل ہے۔ ایس او ایس الرٹ ایپ سے رجسٹرڈ افراد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے آگاہ کرسکیں گے، اور ایک بٹن دبانے سے صارف کا پیغام کنٹرول رومز، سیکٹرز اور ونگ کمانڈرز تک پہنچ جائے گا۔ ایپ سے موصول ہونے والا پیغام گشت پر مامور رینجرز موبائل کو دیا جائے گا۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے ایپ کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں بروقت کاروائی سے جرائم کی روک تھام ہوسکے گی۔