Monday, September 16, 2024

سندھ  : رینجرز اختیارا ت میں توسیع کا معاملہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا

سندھ  : رینجرز اختیارا ت میں توسیع کا معاملہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا
January 31, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ میں رینجرز کے اختیارات  میں توسیع کامعاملہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا اختیارات  میں توسیع دینے  میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال سب سے بڑی رکاوٹ بن گئے۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات کی میعاد ختم ہونے  میں صرف تین دن باقی مگر سندھ حکومت اختیارات میں توسیع دینے میں ہے بالکل غیر سنجیدہ۔ حکومت سندھ کے تذبذب کے باعث معاملہ ایک بار پھر تنازعے کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے یہ پارٹی قیادت کا خوف  ہےیا کوئی اور وجہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع دینے کو وزیر داخلہ سندھ تیار اور نہ ہی وزیرا علیٰ قائم علی شاہ۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال رینجرز اختیارات میں توسیع میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں ذرائع کےمطابق  توسیع کے لیے  سمری 23 جنوری کو ارسال کی گئی تھی مگر کوئی فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا۔ وزیر داخلہ سے منطوری کے بعد سمری وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض پارٹی رہنما وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کو ڈٹے رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ نے معاملے پر غور کے لیے اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے ۔