Wednesday, April 24, 2024

سندھ روشن پروگرام میں کرپشن ، مراد علی شاہ اور شرجیل میمن کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

سندھ روشن پروگرام میں کرپشن ، مراد علی شاہ اور شرجیل میمن کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع
July 23, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر مراد علی شاہ اور شرجیل میمن کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو گیا۔ نیب راولپنڈی کی ٹیم 2 روز سے کراچی میں موجود ہے اور سندھ روشن پروگرام مبینہ کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے محکمہ خزانہ، بلدیات اور نیو سندھ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور نیب راولپنڈی نے تین سرکاری دفاتر سے 2014 میں روشن سندھ منصوبے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی جعلی اکاؤنٹس کیس میں سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔ سندھ روشن پروگرام میں شرجیل میمن مرکزی ملزم ہیں۔ نیب راولپنڈی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی سوالنامہ بھجوا رکھا ہے۔ وزیر اعلی سندھ 2 بار نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش بھی ہو چکے ہیں۔