Tuesday, April 16, 2024

سندھ حکومت گرا رہے ہیں نہ ہماری حکومت گرائی جا رہی ہے،چودھری سرور

سندھ حکومت گرا رہے ہیں نہ ہماری حکومت گرائی جا رہی ہے،چودھری سرور
January 2, 2019
لاہور(92 نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور نے  گرما گرم سیاسی ماحول میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت گرا رہے ہیں نہ ہی ہمارے حکومت گرائی جا رہی ہے ، سیاست میں کچھ اخلاقی ایشوز موجود ہیں جن پر بات ہوتی رہتی ہے ، آئین سے بالاتر کوئی اقدام نہیں کریں گے ۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں مقبول احمد بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجا ب کا کہنا تھا کہ ہم سندھ حکومت گرانے کا ارادہ نہیں رکھتے نہ ہی ہماری حکومت گرنے جا رہی ہے ۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر  پنجاب میں آب صاف اتھارٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں  مقبول احمد بلاک  چار منزلوں پر مشتمل ہو گا جس پر کل 680 ملین روپے لاگت آئے گی ۔بلاک 21 ماہ میں تکمیل ہو گا جب کہ عمارت کی تعمیر کے لئے اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر مقبول احمد نے 680 ملین روپے عطیہ دیا ہے گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورز سیز پاکستانی  وطن کیلئے درد رکھتے ہیں ،تمام یونیورسٹیوں کو مثالی ادارے بنائیں گے ۔وائس چانسلرز ، اساتذہ کی تقرری میرٹ پر ہو گی ، سیاسی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا ۔ گورنر پنجاب  کا کہنا تھا کہ  دنیا بھر میں پاکستانیوں سے بڑھ کر کوئی مخیر نہیں  2019 ء کے اختتام تک تمام یونیورسٹیوں کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا جائے گا اور یونیورسٹیوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب مکمل ہو جائے گی ۔