Thursday, May 9, 2024

سندھ حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے، آٹے کی قیمت میں کمی نہ آ سکی

سندھ حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے، آٹے کی قیمت میں کمی نہ آ سکی
January 27, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کے اقدامات اور بڑے دعوے دھرے رہ گئے، آٹے کی قیمت میں کمی نہ آ سکی۔ فائن آٹا 65 اور چکی کا آٹا 70 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت کے دعوے اور اعلانات آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی، منافع خوروں نے سندھ حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔ کراچی میں فائن آٹا 65 روپے جبکہ چکی کا آٹا 70 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ شہریوں نے حکومتی آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اعلانات کو بھی نمائشی قرار دے دیا۔ شہری کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمت کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاسکو کی جانب سے گندم کی فراہمی جاری ہے، گندم کی ترسیل مسلسل بہتر ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔