Thursday, April 18, 2024

سندھ حکومت کے تحفظات مسترد ،وزارت داخلہ نے رینجرز کو مکمل اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا  

سندھ حکومت کے تحفظات مسترد ،وزارت داخلہ نے رینجرز کو مکمل اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا  
December 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز) وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کا خط مستردکردیا رینجرزکو مکمل اختیارات دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان رینجرز اختیارات کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔چندروز قبل وفاقی حکومت نے رینجرز کو مکمل اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر سندھ حکومت نے تحفظات کااظہار کیا ۔ محکمہ داخلہ سندھ کے افسران نے اپنی صوبائی حکومت کی مشاورت سے وفاق کو خط لکھا تھا کہ وفاقی حکومت نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے اور رینجرز کو اختیارات دینا سندھ اسمبلی کی پاس کردہ قرار داد کی توہین ہے ۔ خط میں وفاقی حکومت سے رینجرز کے اختیارات واپس لینے کیبات  کی گئی تھی ۔ وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کے تمام تحفظات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رینجرز کے اختیارات میں 60دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔