Friday, April 19, 2024

سندھ حکومت کے اقدامات میں سیاسی جھلک نظر آرہی ہے ، عامر خان

سندھ حکومت کے اقدامات میں سیاسی جھلک نظر آرہی ہے ، عامر خان
April 18, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحقین کی امداد کرنے کے معاملہ پر  ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ  سندھ حکومت کے اقدامات میں سیاسی جھلک نظر آرہی ہے ، ڈپٹی کمشنرز بھی  50 ہزار آبادی کو  25راشن بیگ تھما دیتے ہیں۔

لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحقین کی امداد  کے معاملے پر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان عامر خان ناکافی انتظامات اور بدنظمی پر سندھ حکومت پر برس پڑے ، کہا  کہ سندھ حکومت کے اقدامات میں سیاسی جھلک نظر آرہی ہے ،  ڈپٹی کمشنرز بھی راشن  کی تقسیم کرنے میں ناکام ہیں ۔

عامر خان  نے مطالبہ  کیا کہ یوسی چیئرمین کی سربراہی  میں راشن کی تقسیم کی بااختیارکمیٹی بنائی جائے،جس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ رینجرز کی بھی نمائندگی ہو۔

اے ٹی سی میں اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت میں پیشی کے بعد بات کرتے ہوئے عامر خان نے کورونا کو روکنے کیلئے سخت لاک ڈاؤن کی ضرورت پر زور دیا یہ بھی کہ اگر وبا بے قابو ہوئی تو کرفیولگانا پڑ  سکتا ہے۔