Tuesday, April 16, 2024

سندھ حکومت کی کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر عید الاضحی کی تعطیلات کیلئے نئی ایس اوپیز جاری

سندھ حکومت کی کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر عید الاضحی کی تعطیلات کیلئے نئی ایس اوپیز جاری
July 18, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے کورونا کی چوتھی خطرناک لہر کے پیش نظر عید الاضحی کی تعطیلات کیلئے نئی ایس اوپیز جاری کر دیں۔

ٹرینوں اور بسوں میں سفر کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دی گئی۔ مویشی منڈیوں میں جانے والوں کو بھی  ویکسی نیشن کارڈ دکھانا ہو گا۔ شادی کرنی ہے تو ویکسین  لگوائیں، تقریب میں شرکت بھی ویکسی نیشن سے مشروط ہے۔ ریسٹورنٹ میں داخلے کی اجازت بھی ویکسی نیشن کارڈ دکھانے پر ملے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دوسری جانب کورونا کے بڑھتے کیسز پر کورنگی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔ ضلع کورنگی کے تین سب ڈویژن کی تین یونین کونسلز میں لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لگایا گیا۔ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں تمام اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون سترہ سے اکتیس جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔