Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت کی کاروبار رات 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت

سندھ حکومت کی کاروبار رات 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت
July 3, 2021

کراچی (92 نیوز) کورونا کیسز میں کمی آنے پر سندھ حکومت نے بھی پابندیاں نرم کردیں، کاروبار رات 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔

محکمہ داخلہ سندھ نےکورونا ایس اوپیز سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا۔ تازہ حکمنامے کے مطابق اب سندھ بھر میں ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں انڈور ڈائننگ کی رات بارہ بجے تک اجازت ہوگی اور ویکسین کرانے والے مہمانوں کو پچاس فیصد حاضری کے ساتھ ان ڈور ڈائننگ کی اجازت
ہوگی ہوم ڈیلیوری، ٹیک اوے سروس کے لیے چوبیس گھنٹے کی جاسکے گی۔

شادی ہالز میں آوٹ ڈور تقریبات کا انعقاد چارسو مہمانوں کے ساتھ کیا جاسکے گا جبکہ شادی ہالز میں دو سو مہمانوں کے ساتھ ان ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی۔ سینما گھر اور تھیٹر رات ایک بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی ہے تاہم صرف کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کےحامل افراد کو داخلے کی اجازت دینے کے پابند ہونگے۔

پبلک ٹرانسپورٹ ستر فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جاسکے گی جبکہ نجی وسرکاری دفاتر کو سو فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم دفاتر میں کورونا ایس  او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔ صوبے میں چھوٹے بڑے سماجی، ثقافتی و مذہبی عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہےگی اورہفتے میں ایک روز تجارتی مراکز بند رہیں گے اورصوبے میں نئے فیصلوں کا اطلاق اکتیس جولائی تک ہوگا۔