Tuesday, April 23, 2024

سندھ حکومت کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی تیاریاں

سندھ حکومت کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی تیاریاں
January 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نےلوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی تیاریاں کرلیں،ترمیم کی منظوری کے بعد منتخب بلدیاتی نمائندوں کو تحریک عدم اعتماد کےذریعے ہٹایاجاسکےگا ،مشیراطلاعات سندھ کہتےہیں لوکل گورنمنٹ کے حوالےسے تین سے چارایجنڈا کابینہ کے اجلاس میں شامل ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ سندھ میں ترمیم کے بعد  یونین کمیٹی،یونین کونسل کےچیئرمین کےخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لائی جاسکےگی ، ترمیم منظور ہونے کی صورت میں میئر،ڈسڑکٹ کونسل ،ٹاؤن کمیٹیز،ڈی ایم سیز کے چیئرمینز  کو سادہ اکثریت سےہٹایاجاسکےگا۔ ترمیمی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کےتحت منتخب بلدیاتی سربراہان کوہٹانےکےلیے سادہ اکثریت درکارہوگی۔پہلے تحریک عدم اعتماد کوکامیاب کرانےکےلیےدوتہائی اکثریت کاقانون تھا۔ سندھ کے مشیراطلاعات  کا کہنا ہے کہ  لوکل گورنمنٹ کے تین سے چار ایجنڈا کابینہ کے اجلاس میں شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق  ترامیم کی منظوری کی صورت کئی اضلاع میں پیپلزپارٹی مخالف بلدیاتی چیئرمینز کوہٹایاجائےسکےگا۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کامسودہ کابینہ کی منظوری کےبعد اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔