Wednesday, May 8, 2024

سندھ حکومت کی غفلت کی وجہ سے سندھ ڈوب رہا ہے،خرم شیر زمان

سندھ حکومت کی غفلت کی وجہ سے سندھ ڈوب رہا ہے،خرم شیر زمان
August 26, 2020

کراچی ( 92 نیوز)تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی غفلت کی وجہ سے سندھ ڈوب رہا ہے۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ بلاول زرداری دیکھیں پورے سندھ کے کیا حالات ہیں ، آفتاب صدیقی نے کہا کہ کلفٹن اور ڈی ایچ اےبھی تباہ ہوگئےہیں۔

تحریک انصاف کےرہنماؤں نے پارٹی کے دفترانصاف ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کراچی سمیت سندھ بھر میں  بارشوں سے تباہی پرسندحکومت کو آڑے ہاتھوں لےلیا ۔

خرم شیرزمان نےکہاکہ پوراصوبہ بارش میں ڈوب گیا ، وزیراعلیٰ اور وزرا کہیں نظر نہیں آئے ، کراچی ڈوب گیا،حیدرآباد ڈوب گیا،بدین ڈوب گیا ، سندھ حکومت کی غفلت کی وجہ سے پورا سندھ ڈوب گیا۔

بلاول  زرداری دیکھیں  صوبے کی حالت کی ہوگئی ہے ، تحریک انصاف کےرہنما افتاب صدیقی نےکہاکہ ان کا حلقہ کلفٹن اور ڈیفنس  بھی پانی کی نذرہوگیا۔

تحریک انصاف رہنماوں نےکہاکہ بارشوں نے سندھ حکومت کی مسلسل بارہ سالہ کارکردگی کا پول کھول دیاہے۔