Tuesday, May 21, 2024

سندھ حکومت کی ریلیف سرگرمیوں کے دعوؤں کی قلعی پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کھل گئی

سندھ حکومت کی ریلیف سرگرمیوں کے دعوؤں کی قلعی پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کھل گئی
September 16, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت کی ریلیف سرگرمیوں کے دعووں کی قلعی پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کھل گئی۔ سندھ میں بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر تباہ کاری ہوئی  مگر جہاں نقصان وہاں امداد نہیں ، جس شہر میں سب سے زیادہ متاثرین وہ ہی امداد سے محروم   رہا ۔  لاکھوں متاثرین بارش کےلئے کم ترین امدادی سامان ارسال کی اگی ا۔

پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان بھی سیاسی،سفارشی بنیادوں پر دیاجانے لگا ، این ڈی ایم اے کی فراہم کردہ امداد متاثرین میں تقسیم ہی نہیں کی گئی ۔ پی ڈی ایم اے سندھ کے عمرکوٹ میں متاثرین برسات کے حوالے سے مضحکہ خیز اعدادوشمار سامنے لے آیا ۔ ضلع عمرکوٹ میں بارشوں سے 6لاکھ 97ہزار افراد متاثر ہوئے ۔ عمرکوٹ میں چھ لاکھ متاثرین کے لئے صرف 36ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ۔عمرکوٹ ریلیف کیمپوں میں خواتین،بچوں،مردوں کی تعداد میں کوئی فرق نہیں ۔

عمرکوٹ خیمہ بستیوں میں مقیم 25ہزارسے زائد افراد کو صرف 18ہزار700راشن بیگ دئیے گئے

پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمرکوٹ میں 6لاکھ سے زائد متاثرین برسات کے لئے صرف 16ہزار مچھر دانی فراہم کی گئیں ، کسی خاندان کو عمرکوٹ میں کچن سیٹ،پورٹیبل واش روم نہیں دئیے گئے ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کو 10ہزار 546ٹینٹ دئیے گئے جبکہ عمرکوٹ میں صرف 36ریلیف کیمپس قائم ہیں۔