Friday, March 29, 2024

سندھ حکومت کی جانب سے اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع

سندھ حکومت کی جانب سے اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع
March 18, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں او پی ڈیز بند رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا  لیکن اس کے ساتھ ہی چیک اپ کیلئے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اور مریض مایوس ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ۔

سندھ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ  کے پیش نظر  جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع  کر دیا گیا ہے ، اسپتالوں کی او پی ڈیز کو بھی تالے  لگادیے گئے ۔

کراچی کے این آئی سی وی ڈی اسپتال میں او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا  ہے ، اسپتال کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔

او پی ڈیز بندش کے باعث دل کے مریضوں کیلئے ٹیسٹ کروانا بھی مشکل ہوگیا، ساتھ آنے والوں کو  اسپتال میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔اسپتال میں داخل مریضوں کے ساتھ ایک تیمار دار بھی رکنے نہیں دیا جارہا  جبکہ  دوسرے شہروں سے آنے والے مریض بھی رل  گئے ۔

جناح اسپتال کی او پی ڈیز بھی بند ہونے سے مختلف امراض کے شکار مریضوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

سندھ حکومت کی جانب سے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز 15 دن کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔