Thursday, April 25, 2024

سندھ حکومت کی بغیر اجازت جانوروں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی

سندھ حکومت کی بغیر اجازت جانوروں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی
July 16, 2020
کراچی (92 نیوز) عید الاضحٰی کے موقع پر سندھ حکومت نے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنرز کی اجازت کے بغیر جانوروں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی۔ سندھ حکومت نے جمعرات کو عید الاضحٰی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔ سندھ حکومت نے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنرز کی اجازت کے بغیر جانوروں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گذشتہ برس کھالیں جمع کرنے والے تمام ادارے رواں برس بھی قربانی کی کھالیں جمع کر سکیں گے۔ کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق رجسٹرڈ مدارس ، فلاحی ادارے ودیگر افراد کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے کھالیں جمع کرسکیں گے۔ کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ اور بینرز لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔ کھالیں جمع کرنے کے لئے کسی بھی طرح کے پرچم یا لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بھی ممنوع قراردیدیا گیا۔ عید الاضحیٰ کے ایام میں ہر طرح کا اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔ کھالیں جمع کرنے والے افراد کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود ہونا لازم قراردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔