Wednesday, May 22, 2024

سندھ حکومت کی 9،10 محرم کو موبائل،انٹرنیٹ سروس بند کرنیکی سفارش

سندھ حکومت کی 9،10 محرم کو موبائل،انٹرنیٹ سروس بند کرنیکی سفارش
September 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے نو اور دس محرم کی مجالس و جلوس کی سکیورٹی کیلئے  موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کر دی ۔ نو اور دس محرم کے مجالس و جلوس کی سکیورٹی کیلئے انتظامات جاری ہیں ،  سندھ حکومت  نے وزارت داخلہ کے ذریعے پی ٹی اے کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پورے صوبے میں سیلولر سروس بند ہوگی نہ ہی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژنل کمشنرز حساس علاقوں اور مخصوص اوقات کار کا تعین کریں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سکھر، خیرپور، شکار پور، روہڑی، کراچی سمیت دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی  بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سیکریٹری داخلہ عبدالکبیر قاضی کے مطابق آٹھ تا دس محرم جلوسوں ومجالس کی سیکورٹی کیلئے سندھ میں 71 ہزار پولیس و رینجرز اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔