Friday, May 3, 2024

سندھ حکومت کی 56 سرکاری گاڑیاں غیرمتعلقہ افراد کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف

سندھ حکومت کی 56 سرکاری گاڑیاں غیرمتعلقہ افراد کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف
May 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کی 56 سرکاری گاڑیاں غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق سندھ کی چھپن گاڑیاں اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں استعمال ہو رہی ہیں۔ دستاویزات میں بتایا گیا کہ گاڑیاں دو سابق وزیراعظم، سابق سینیٹ چیئرمین، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر بااثرافراد کے زیر استعمال ہیں۔ کچھ گاڑیاں سابق وفاقی وزراء، سابق ایم این ایز، سینیٹرز سمیت دیگر  حاضر اور ریٹائرڈ افسران کے زیر استعمال ہیں۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان اور گلگت بھی غیرقانونی طور پرسندھ کی سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ دستاویزات میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ گاڑیوں کو ہر سال 2 کروڑ 42 لاکھ روپے کا پیڑول بھی سندھ کے سرکاری خزانے سے دیا جارہا ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں 56 بااثر افراد سرکاری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ڈرائیور بھی اپنے ساتھ لیکر گئے ہیں۔