Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت کی 3 اسپتال وفاق کو حوالگی کیلئے توسیعی اخراجات ادا کرنیکی شرط

سندھ حکومت کی 3 اسپتال وفاق کو حوالگی کیلئے توسیعی اخراجات ادا کرنیکی شرط
June 20, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کراچی کے تین بڑے اسپتال وفاق کو واپس دینے کو تیار نہیں، سندھ حکومت نے وفاق کو خط لکھ کر اسپتالوں توسیع پر لگنے والے اربوں روپے واپس مانگ لئے۔ ’’ پہلے پیسے دو پھر اسپتال لو ‘‘۔ سندھ حکومت نے وفاق کو تین بڑے اسپتال حوالے کرنے کی شرط سے آگاہ کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سےلکھا گیا خط وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو موصول ہوگیا۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں نو برسوں میں اربوں روپے خرچ کئے گئے۔ کہا کہ اسپتالوں کی توسیع کی گئی، جدید مشینری لگائی، جو اخراجات کیے ہیں وہ فوری واپس کیے جائیں۔ خط میں کہا گیا کہ سندھ حکومت عدالتی فیصلے پر عمل تک اسپتال وفاق کے حوالے نہیں کرے گی۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل نے وفاقی حکومت سے اسپتالوں کی منتقلی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، قومی ادارہ صحت برائے اطفال عدالتی فیصلے کے تحت وفاق کے حوالے کیے جانے ہیں۔