Monday, September 16, 2024

سندھ حکومت کا گرین لائن پروجیکٹ کیلئے رفاعی زمین دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا گرین لائن پروجیکٹ کیلئے رفاعی زمین دینے کا فیصلہ
March 29, 2018

 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے گرین لائن پروجیکٹ کے لئے رفاعی زمین دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ قانون میں ترمیم کر کے چار ایکٹر زمین گرین لائن پروجیکٹ کے لئے استعمال کی جائے گی ۔

 گرین لائن منصوبے کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ۔

 رفاعی مقاصد کے لئے رکھی جانے والی بارہ ایکٹر زمین میں سے آٹھ ایکٹر گرین لائن کو دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

 کےڈی اے کے موجودہ قانون کےتحت رفاعی پلاٹ کسی اور مقاصد کےلئے استعمال نہیں ہو سکتے ۔

 اسی لئے سندھ سرکار نے زمین دینے کے لئے کے ڈی اے کے قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ۔

 سرجانی ٹاون میں بارہ ایکٹر کی زمین اسپتال اور اسپورٹس کمپلیکس سمیت دیگر رفاعی مقاصد کے لئے مختص ہے ۔

 گرین لائن پروجیکٹ کے لئے اس زمین پر بس ڈپو تعمیر کرنا چاہتے ہیں ۔

 اس سے پہلے سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ  4 ایکٹر زمین پر بس ڈپو اور 4 ایکٹرپر اسپورٹس کمپلیکس بنایا جائے ۔