Sunday, May 12, 2024

سندھ حکومت کا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنیکا فیصلہ

سندھ حکومت کا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنیکا فیصلہ
August 24, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے خوشخبری، سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے خوشخبری ، سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کے لئے فنانس بل میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ، ترمیمی  بل آج سندھ اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔

تعمیراتی صنعت کےفروغ اور جائیداد کی خرہدوفروخت میں تیزی لانے کے لئے مختلف ٹیکسز میں رعایتیں دی جائیں گی ، کیپٹل ویلیو ٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی ٹرانزیکشن پر وصول کیاجاتاتھا۔

کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سےتعمیراتی صنعت ،رئیل اسٹیٹ کا شعبہ اور دیگر منسلک کاروبارکو فائدہ ہوگا ، سندھ اسمبلی کی منظوری اور گورنر کی توثیق کےبعد کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی رک جائےگی۔